تیز ہواؤں کیساتھ بارش۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نوید سنادی،ملک کے کئی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااس کے علاوہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آج پھربارش کا امکان بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور وسطی پنجاب میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا،فیصل آباد، میانوالی، لیہ، بھکر اور خوشاب میں بارش متوقع ہے،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ،لاہور، قصور، شیخوپورہ میں بارش ہونے کا امکان ہے، اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج عازمین کیلئے بڑی خبر
ڈیرہ غازی خان، ملتان اورساہیوال میں بھی تیز اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد ، دادو، کراچی، ٹھٹھہ ، اور حیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،چترال ، دیر، سوات،کوہستان،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اورمردان میں بارش متوقع، چارسدہ ،نوشہرہ،پشاور ، مہمند،باجوڑ ، خیبر، کوہاٹ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ وزیرستان اور کرم میں بھی تیز ہوائیں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔