بے احتیاطی کی انتہا۔۔ 12 بھارتی سفارتی اہل کار پاکستان آگئے۔۔ ایک کی اہلیہ کورونا کا شکار

May 23, 2021 | 21:51:PM
بے احتیاطی کی انتہا۔۔ 12 بھارتی سفارتی اہل کار پاکستان آگئے۔۔ ایک کی اہلیہ کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک قسم کے پھیلاؤ او ر بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث پڑوسی ملک سے 12 سفارتی اہل کار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی خطرناک قسم کے پھیلاؤ کے باوجود خطرناک بے احتیاطی کی گئی ہے، بارہ سفارتی اہل کار پاکستان پہنچ گئے ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اہل کاروں کے کورونا ٹیسٹ کر لیے۔
پنجاب ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی اہل کار بریپیش کی اہلیہ منجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔سفارتی اہل کار کی اہلیہ منجو کو واپس بھیجنے کی بجائے بھارتی سفارت خانے بھیج دیا گیا، کورونا پازیٹو خاتون کو سفارت خانے ہی میں قرنطینہ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔یاسرہ رضوی ’ماں‘ بن گئیں،بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل