امریکی غلامی۔۔ اقوام متحدہ اپنی ساکھ ختم کرچکا۔۔ سلامتی کونسل 

May 23, 2021 | 20:39:PM
امریکی غلامی۔۔ اقوام متحدہ اپنی ساکھ ختم کرچکا۔۔ سلامتی کونسل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلا مشترکہ بیان جاری کردیا۔
سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں فریقین سے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کے ارکان نے فلسطینی شہریوں کےلیے فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ امریکی مندوب کی حمایت سے جاری ہوا ہے اس سے قبل امریکا نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوادیا تھا ۔واضح رہے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کے باوجود سلامتی کونسل کے مشترکہ اعلامیہ میں امریکہ نے مسلسل رکاوٹ ڈال کر ثابت کر دیا ہے کہ اقوام متحدہ ایک عالمی ا دارہ نہیں بلکہ یہ امریکہ کا غلام ادارہ ہے جو امریکی حکم کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا-امریکی غلامی کرنے کے باعث اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا بھر میں اپنی ساکھ ختم کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک کرکٹ کے بعد کس شعبے میں اپنے جوہر دکھائیں گے؟ سابق کرکٹر نے خود ہی بتا دیا