شعیب ملک کرکٹ کے بعد کس شعبے میں اپنے جوہر دکھائیں گے؟ سابق کرکٹر نے خود ہی بتا دیا

May 23, 2021 | 20:21:PM
شعیب ملک کرکٹ کے بعد کس شعبے میں اپنے جوہر دکھائیں گے؟ سابق کرکٹر نے خود ہی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کو ہر فن مولا کہا جاتا ہے ، کرکٹ کا میدان ہو یا ڈانس پارٹی ،ہر جگہ وہ چھا جاتے ہیں، شعیب ملک کرکٹ کے بعد اداکاری کے شعبے میں اپنا جوہر دکھا چکے ہیں اور جلد ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان احسن خان کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے حیران کر دینے والی بات کی جس سے یقیناًآپ بھی خوش ہو جائیں گے ،شو کے دوران میزبان احسن خان نے قومی کرکٹر سے پوچھا کہ کیا آپ اداکاری میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں توشعیب ملک نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک ڈرامہ سیریل میں ایک سین ریکارڈ کرا دیاہے جو جلد ہی ٹی وی سکرین پر آن ایئر ہوگا،شعیب ملک مختلف مقامات پر سین ریکارڈ کرانے میں حصہ لے چکے ہیں ۔


شعیب ملک کا شو کے دوران کہناتھا کہ کرکٹ میں حاصل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ ہے اورمیں اب بھی کرکٹ پر فوکس کرنے کی کوشش کررہا ہے،یہ ایک ایتھلیٹ کی پہچان ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ میں ایکٹنگ سے محبت کرتا ہوں اور میری بیوی بھی کہتی ہے کہ تم ان دنوں میں بہت سے شوز میں جا رہے ہومیراخیال ہے ہمیں زندگی میں نئے تجربات کرنے چاہئیں۔


ہم سب جانتے ہیں کہ شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کر رکھی ہے جو ایک سپورٹ کرنے والی بیوی ہیں اور وہ اکثر موقعوں پرشعیب ملک کی حوصلہ افزائی بھی کرتی رہتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کب اور کہاں منعقد ہوگا؟ آئی سی سی کا اہم اقدا م