نیویارک: ایئر کینیڈا ایکسپریس کا طیارہ فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، فلائٹس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) نیویارک کے LaGuardia ایئرپورٹ پر ایئر کینیڈا ایکسپریس کا ایک مسافر طیارہ مبینہ طور پر فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد فلائٹ آپریشنز فوری طور پر معطل کر دیے گئے اور کنٹرول ٹاور میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق CRJ-900 طیارہ رن وے کے قریب زمینی حرکت کے دوران گاڑی سے ٹکرایا۔
واقعے کے بعد آنے والی پروازوں کو لینڈنگ سے روک کر واپس روانہ کر دیا گیا ۔
حادثے کے بعد ایئرپورٹ کی کارروائیاں معطل ہو گئیں اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے تمام پروازوں پر گراؤنڈ اسٹاپ نافذ کر دیا، جس کی وجہ سے داخلی اور خارجی فلائٹس دونوں رک گئی ہیں۔
غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ رن وے کے مرکزی علاقے کے قریب پیش آیا، جسے بعد میں بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز مکمل بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو احتیاطاً ٹارمیک پر منتقل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں طیارے کو نقصان پہنچا ہوا دکھایا گیا ہے، تاہم حکام نے ابھی تک زخمیوں یا ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔
حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ایئرپورٹ پر معمول کے فلائٹ آپریشنز کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔