گوادر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کا انعقاد

Mar 23, 2024 | 21:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) گوادر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں مسلح افواج کے دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔

گوادر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی پریڈ میں پاکستان آرمی، نیوی، ایف سی، کوسٹ گارڈ ، پولیس، لیویز اور بالخصوص خواتین پولیس اور ایف سی کے دستے شامل ہوئے، پاکستان نیوی کا بینڈ شائقین کی داد کا خاص مرکز رہا، مسلح افواج کے بینڈ کے ملی نغموں کی دھنوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: تھانے میں قید شخص کی  خودکشی، طریقہ جان کر پولیس والے بھی دنگ رہ گئے

تقریب میں گوادر سے صوبائی اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان، پاکستان نیوی کمانڈر ویسٹرن کوسٹ، جنرل آفیسر کمانڈنگ گوادر ڈیویژن، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمیشنر گوادر، ڈی آئی جی پولیس اور دیگر سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی، تقریب کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ، جسے دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ گوادر میں اکھٹے ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں حب، اورماڑہ ، پسنی اور جیونی میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں جن میں تقاریری مقابلے، کار ریلی، فٹبال میچ اور آتش بازی شامل ہے ۔