پشاور: تھانہ شاہ پور میں زیر حراست شخص کی خود کشی

Mar 23, 2024 | 19:10:PM
پشاور: تھانہ شاہ پور میں زیر حراست شخص کی خود کشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) پشاور کے تھانہ شاہ پور میں زیر حراست شخص نے خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ شاہ پور میں حمزہ نامی شخص نے چائے کی پیالی سے اپنا گلہ کاٹ لیا، حمزہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا، حمزہ نے حوالات کے اندر قائم واش روم میں اپنا گلہ کاٹا، حمزہ نشے کا عادی تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حمزہ کو زمین سے چائے کی پیالی اُٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: روس میں کراکس سٹی ہال پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

خیال رہے کہ حمزہ کو اسکی والدہ کی درخواست پر حراست میں لیا گیا تھا، والدہ نے شکایت کی کہ حمزہ نشہ کرتا ہے اور گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا ہے۔