کیٹ مڈلٹن کینسر میں مبتلا، بادشاہ چارلس کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Mar 23, 2024 | 09:57:AM
 برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا کیٹ مڈلٹن کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عزیز بہو کیٹ کے حوصلے پر مجھے فخر ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا کیٹ مڈلٹن کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عزیز بہو کیٹ کے حوصلے پر مجھے فخر ہے۔

بکھنگم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بادشاہ چارلس کا 42 سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بھی کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جس حوصلے سے کیٹ نے بات کی، مجھے کو اس پر فخر ہے۔

دوسری جانب ہیری اور میگھن نے بھی کیٹ مڈلٹن کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  برطانوی شہزادی نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ 75 برس کے بادشاہ چارلس بھی کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ بادشاہ چارلس اور شہزادی کیٹ نے پچھلے ہفتے ہسپتال میں ایک ساتھ گزارے ہیں۔