گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 168 کیسز رپورٹ، این آئی ایچ

Mar 23, 2023 | 11:13:AM
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 168 کیسز رپورٹ، این آئی ایچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 168 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1 مریض جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور جنرل ہسپتال میں کورونا  سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک تقسیم 

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 5 ہزار 5 سو 57 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.02 فی صد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔خاتون کی کورونا کے باعث ہونے والی موت نے صحت کے حکام اور لوگوں کو وائرس کی نئی متوقع لہر سے بچنےکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ویک اپ کال دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے نجی ہسپتال میں وحیدہ نامی خاتون کورونا سے انتقال کر گئیں۔

بزرگ خاتون کو سانس کی تکلیف کے ساتھ ہسپتال لایا گیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے کورونا سے متعلق کچھ علامات کے بعد انہیں داخل کیا، بعد میں مریضہ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 25 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں سے 14 مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

صحت کے حکام نے تمام سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

محکمہ صحت نے عوام کو بازاروں، دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر کام کے مقامات، خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی تلقین کی ہے۔