ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن۔ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز نے سبز اور سفید لباس پہنے

Mar 23, 2022 | 12:39:PM
سبز اور سفید لباس، فائل فوٹو
کیپشن: سبز اور سفید لباس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے دن یوم پاکستان کے نام کر رکھا ہے، کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی رہیں۔

 قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کئے گئے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے خود شائقین کو جھنڈے تقسیم کیے۔خیال رہےملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اقلیتوں پر ظلم وستم ثابت کرتا ہے کہ مسلم قیادت کا فیصلہ درست تھا۔ صدر ،وزیر اعظم