کراچی: لڑکی کو ہراساں کرنیوالاایف آئی اے کا افسر معطل

Mar 23, 2021 | 15:38:PM
کراچی: لڑکی کو ہراساں کرنیوالاایف آئی اے کا افسر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سب انسپکٹر سنجے نے بحرین سے آئی لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔ لڑکی کے نمبر نہ دینے پر مذکورہ افسر نے اسے ہراساں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کردیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔