محرم الحرام ؛شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے پنجاب میں فوگ کینن تعینات کئے جائیں گے

Jun 23, 2026 | 19:20:PM
محرم الحرام ؛شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے پنجاب میں فوگ کینن تعینات کئے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ) محرم الحرام کے دوران شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے پنجاب کے بڑے اضلاع میں فوگ کینن تعینات کئے جائیں گے۔

عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنےکیلئے 15 فوگ کینن استعمال کئے جائیں گے،لاہور میں 4 فوگ کینن مختلف جلوس روٹس اور اہم مقامات پر لگائے جائیں گے،ملتان، جھنگ، چنیوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک فوگ کینن تعینات کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی فوگ کینن فراہم کئے جائیں گے،جلوسوں کے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ کر کے درجہ حرارت کم کیا جائے گا،فوگ کینن کے ذریعے عزاداروں کو گرمی سے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

محرم الحرام کے دوران عوامی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے،گرمی اور گردوغبار کے اثرات کم کرنے کیلئے فوگ کینن آپریشن جاری رکھا جائے گا،محکمہ ماحولیات کی جانب سے محرم میں عزاداروں کیلئے خصوصی ریلیف اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے تک کمی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: