29 مقدمات، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

Jun 23, 2026 | 14:52:PM
29 مقدمات، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے چھبیس نومبر احتجاج کے 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 11 جولائی تک توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پرسماعت اے ٹی سی جج امجدعلی شاہ نے کی۔

بشری بی بی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

عدالت نےبشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتےہوئےمزیدسماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی۔

26 نومبر احتجاج پربشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی: فنانس بل کثرت رائے سے منظور ،اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد