پرو ہاکی لیگ: پاکستان اور بھارت آج لندن میں آمنے سامنے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پروہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کا میچ آج لندن میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
گرین شرٹس کو پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سفیان خان اور مین اسٹرائیکر حنان شاہد کی کمی محسوس ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 14 اکتوبر 2025 کو سلطان آف جوہر کپ میں ہوا جو 3-3 سے برابر رہا تھا۔
حنان نے ایک اور سفیان نے 2 گول کیے تھے، دونوں فٹنس مسائل کی وجہ سے موجودہ ٹیم میں شامل نہیں، ان کی عدم موجودگی میں پاکستانی فارورڈ لائن اور پنالٹی کارنز کے شعبے میں کمزوریاں کھل کر سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ورک فرام ہوم،ملازمین کیلئے بڑی خبر!
واضح رہے کہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب ہے، ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اب تک مسلسل 12 میچ ہار چکی ہے۔