کراچی میں واٹرٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق

Jun 23, 2025 | 21:29:PM
کراچی میں واٹرٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پرسوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کی گئی۔

ہسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم ولد اخترعلی کے نام سے ہوئی جو ورنگی نمبرڈھائی کے رہائشی تھے۔

ایس ایچ او محمد علی نیازی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے واٹرٹینکر کوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی جبکہ قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

یہ بھی پڑھیں:موجیں ختم ، جیل اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: