سپرٹینڈنٹ کی بغیر اجازت اہلکاروں کےجیل سے باہر جانے پر پابندی عائد

Jun 23, 2025 | 18:33:PM
سپرٹینڈنٹ کی بغیر اجازت اہلکاروں کےجیل سے باہر جانے پر پابندی عائد
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول )سپرٹینڈنٹ کی اجازت کے بغیر اہلکاروں کےجیل سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اہلکاروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جیل خانہ جات پنجاب نے جاری کیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ڈیوٹی کے بعد وارڈر گارڈ جیل سے باہر چلی جاتی ہے،ملیر جیل واقعہ کے بعد جیلوں کی سیکورٹی مربوط بنانا اشد ضروری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جیل اہلکاروں کے ڈیوٹی روسٹر  پر ہرصورت عملدرآمد کیا جائے،ڈیوٹی ختم ہونے پر بھی باہر جانے کیلئے جیل سپرنٹینڈنٹ سے اجازت لینا ہوگی۔

ڈی آئی جی کے مطابق ویڈیو کال کرکے اہلکاروں کو جیل میں موجودگی کو چیک کیا جائے،اجازت کے بغیر جیل سے باہر جانے پر کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس: ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل