ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس: ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم عمرحیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو پولیس نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی،عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد پولیس کی کاکردگی رپورٹ؛ سال 2025 کے دوران سنگین جرائم میں نمایاں کمی
دورانِ سماعت ملزم عمر حیات کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی میڈیا پر ہائپ کی وجہ سے ملزم سے والدین کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی جو ان کا قانونی و انسانی حق ہے،عدالت نے کہا ملزم کو اب جیل بھجوا دیا گیا ہے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہ کیا جائے۔