ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا ہے:برطانوی سیکرٹری خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانیہ کا ایران میں امریکی حملوں اور اسرائیلی آپریشنز میں کوئی کردار نہیں تھا۔
سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ہاؤس آف کامنز میں ایرانی جوہری مقامات پر امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا ان حملوں میں کوئی کردار نہیں تھا۔ بالکل ویسے ہی جیسے اسرائیلی آپریشنز میں برطانیہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔
انھوں نے اس موقع پر برطانوی حکومت کا موقف دُہراتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں حاصل کر سکتا اور یہ کہ امریکہ نے اس خطرے کو کم کر دیا ہے، انھوں نے تصدیق کی کہ اس تنازع کے دوران اسرائیل میں ایک برطانوی شہری بھی زخمی ہوا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ’عام برطانوی شہریوں اور سفارتی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈیوڈ لیمی نے ہاؤس آف کامنز کے اراکین کو بتایا کہ تلِ ابیب میں برطانوی سفارتخانہ اور یروشلم میں قونصلیٹ بدستور کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ رائل ایئر فورس کا تیارہ تل ابیب روانہ ہو چکا ہے جہاں سے وہ 63 برطانوی شہریوں کو قبرص منتقل کرے گا اور وہاں سے ان شہریوں کو واپس برطانیہ لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :برطانوی وزیر داخلہ کا فلسطین ایکشن پر پابندی کا اعلان