مودی سرکار کی تعلیم دشمنی, کئی ریاستوں میں اسکول بند

Jun 23, 2025 | 20:29:PM
مودی سرکار کی تعلیم دشمنی, کئی ریاستوں میں اسکول بند
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مودی سرکار کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی جب کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیے گئے ،  مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا، مودی سرکار بیشتر اسکول بند کر کے غریب بھارتی بچوں کے خواب چھینے لگے۔

اتر پردیش میں اسکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سرکار پانچ ہزار سے زائد سکول بند کرنے جارہی،  این ڈی ٹی وی نیوز  نے کہا کہ بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے  سرکاری سکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

 بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ تعلیم بہتر بنانے کے لیے ہے مگر اسکی حقیقت کچھ اور ہے، تعلیم کے محافظوں نے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا، اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ تعلیم کا حق ہر بچے کو حاصل ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ بی جے پی جماعت بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، انہیں تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں اور تعلیمی اداروں نے بی جے پی کو فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ  کیا۔

یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی سےملاقات، کل 6 وکلا اڈیالہ جیل میں ملیں گے