پی سی بی میں اہم تقرریاں، ذاکر خان کو ڈائریکٹر اکیڈمیز کا چارج سونپ دیا گیا

Jun 23, 2023 | 21:45:PM
پی سی بی میں اہم تقرریاں، ذاکر خان کو ڈائریکٹر اکیڈمیز کا چارج سونپ دیا گیا
کیپشن: ذاکر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینجمنٹ کمیٹی کے خاتمے کے بعد بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے اہم تقرریاں کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان کی واپسی ہوئی ہے،ذاکر خان کو ڈائریکٹر اکیڈمیز کا چارج سونپ دیا گیا، سابق انٹر نیشنل کرکٹر جنید ضیا کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، ذرائع کاکہناہے کہ ان عہدوں پر مستقل تعیناتیاں چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے بعد ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 10 سے 15 دن۔۔۔ حسین نواز نے والد کی وطن واپسی سے متعلق اہم بیان دیدیا