عید قربان: سندھ سرکار نے چھٹیوں کا اعلان کردیا

Jun 23, 2023 | 18:41:PM
عید قربان: سندھ سرکار نے چھٹیوں کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کی جانب سے بھی عید قربان کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ سرکار کی جانب سے 28 جون سے یکم جولائی (بدھ سے ہفتہ) تک عام تعطیلات ہوں گی جس دوران سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عیدکی چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری

اسی طرح سے بلدیاتی کونسلز میں بھی عام تعطیلات ہوں گی۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن نے ان تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔