لندن میں باکسر عامر خان کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار

Jun 23, 2022 | 19:39:PM
لندن میں باکسر عامر خان کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
کیپشن: باکسر عامر خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  کو لندن میں گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 3 ملزم گرفتارکر لئے گئے۔

لندن پولیس کے مطابق اپریل میں مشرقی لندن کے علاقے لیئٹن میں عامر خان کو لوٹنے والے 25 سالہ احمد بانا، 24 سالہ نور الامین اور 20 سالہ دانتے کیمبل پر  23 جون کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد فرد جرم عائد کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزموں کا تعلق شمالی لندن سے ہے اور ان پر ڈکیتی کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔احمد بانا اور دانتے کیمبل پر نقلی گن رکھنے کی فرد جرم بھی عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ باکسر عامر خان18 اپریل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ لیئٹن کے علاقے میں موجود تھے جب انہیں چند افراد نے گن سے دھمکا کر 70 ہزار پاؤنڈ کی گھڑی چھین لی تھی۔یہ گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی جس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی حمایت پر 2 اہم شخصیات عہدےسے فارغ

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب عامر خان کو اس طرح کے واقعے کا سامنا ہوا، 2012 میں بھی مسلح افراد نے ان سے ایک لاکھ پاؤنڈ مالیت کی گاڑی چھین لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اقراءعزیز کی شوہر کیساتھ بولڈ تصاویر وائرل۔سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا