مہوش حیات بھی ’ مس مارول ‘ کا حصہ ! تفصیلات سامنے آ گئیں

Jun 23, 2022 | 11:24:AM
فائل فوٹو
کیپشن: مہوش حیات بھی ’ مس مارول ‘ کا حصہ ہے تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ڈزنی کی نئی سیریز’ مس مارول’ سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔اس سے قبل صرف اس بات کی  تصدیق کی گئی تھی کہ مہوش حیات ‘مس مارول’ میں مختصرمگراہم کردارنبھا رہی ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں تھیں۔لیکن اب ان کی تصاویر نے ان کا کردار واضح کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈزنی پلس پر 22 جون کو نشرکی جانے والی اس سیریزکی تیسری قسط میں مہوش حیات کی انٹری بھی ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق مہوش حیات سیریز میں فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی عائشہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔

تازہ ترین اقساط  میں سامنے آنے والی مہوش حیات کی چند تصاویریہ ہیں۔

  یاد رہے کہ مہوش حیات کے علاوہ نمرہ بچہ بھی مس مارول میں نجمہ کا کردار نبھارہی ہیں تاہم نمرہ کے کردار کی جھلک ہم ٹریلرمیں دیکھ چکے ہیں۔اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماگھروں میں دکھایاجارہا ہے۔ اس ویب  سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ چھ اقساط پر مشتمل مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریزکی ہدایات شرمین عبید چنائےکےعلاوہ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔