منال خان کی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بننے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

Jun 23, 2022 | 10:41:AM
منال خان کی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بننے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
کیپشن: منال خان کی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بننے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی مشہور  اداکارہ منال خان کے منیجر خاور عابدی نے سوشل میڈیا پر ان پر   دو روز سے جاری ٹرولنگ پر ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 تفصیلات کے سامنے منال خان پر امریکی ماڈل کائلی جینر کی انسٹاگرام سٹوری خود سے منسوب کرکے پوسٹ کرنے کا الزام ہے جس کے باعث انہیں بدترین ٹرولنگ کا سامنا  کرنا پڑا اور  اداکارہ  منگل اور بدھ کے روز منال خان کا نام ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔ اداکارہ نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف نہیں دیا تاہم اب ان کے منیجر نے ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔خاور عابدی نے عامر لیاقت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے ہی ہم آن لائن ہراسمنٹ اور  ٹرولنگ کی مذمت کر رہے تھے لیکن اب ہم اسی کی طرف واپس آگئے ہیں، یہ نہ صرف ہمارے دوغلے پن کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہم کبھی بھی نہیں سیکھتے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کیں تو انہیں بدترین ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوں نے اپنا موقف بیان کرنے کیلئے روتے ہوئے ویڈیو پیغام  جاری کیا تو انہیں اس پر بھی ٹرول کیا گیا۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر آن لائن ہراسانی کے خلاف آوازیں اٹھیں اور کہا گیا کہ پاکستان میں خود کو سچا ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔