کورونا پھر پھیلنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی

Jun 23, 2022 | 09:33:AM
کورونا وائر س،کیسز،اضافہ،این آئی ایچ،اعدادوشمار
کیپشن: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

 قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔