نوازشریف کو آج واپس بلا سکتی ہوں اگر ۔۔۔مریم نوازنے بڑا بیان دیدیا

Jun 23, 2021 | 19:17:PM
نوازشریف کو آج واپس بلا سکتی ہوں اگر ۔۔۔مریم نوازنے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت اور زندگی کی ضمانت دی جائے تو انہیں آج شام کی پرواز سے واپس بلا لوں گی۔ 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔
نائب صدر ن لیگ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا، کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، اب ان موٹرویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہو گی۔
مریم نوازنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر نواز شریف کی زندگی اور صحت کی ضمانت دیں تو انہیں آج شام کی پرواز سے ہی واپس بلالوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا لاہور دھماکے پراظہار تشویش ۔۔ بڑا مطالبہ کردیا