بلاول بھٹو کا لاہور دھماکے پراظہار تشویش ۔۔ بڑا مطالبہ کردیا

Jun 23, 2021 | 19:07:PM
بلاول بھٹو کا لاہور دھماکے پراظہار تشویش ۔۔ بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور جیسے پرامن شہر میں دھماکہ ہونا تشویشناک ہے ، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس دہشت گردوں کو کھل کر دہشت گرد کہنے کی بھی ہمت نہیں، ان کے خلاف کارروائی کیسے کرے گی،پنجاب کے دارالحکومت میں قیامِ امن کی بگڑتی صورت حال لمحہ فکریہ ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فی الفور طبی امداد فراہم کی جائے،لاہور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے ، دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ 
 انہوں نے جانی خیل میں ہوئے خونی کھیل کے ذمہ دار عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا، کہا کہ ظلم اور سفاکیت کی انتہا ہے کہ آج لاشیں بھی اس جابر حکومت کے خلاف احتجاج میں موجود ہیں۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے اور جانی خیل والوں کے لئے تو قبر میں بھی سکون نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور مذہبی شخصیت کی بچے سے بدفعلی ۔ ۔ مقدمہ درج