ایک اور مذہبی شخصیت کی بچے سے زیادتی ۔ ۔ مقدمہ درج

Jun 23, 2021 | 16:58:PM
ایک اور مذہبی شخصیت کی بچے سے زیادتی ۔ ۔ مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چنیوٹ کے علاقے تھانہ محمد والا میں عالم دین کی بچے سے  زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مدرسہ جامعہ امام العصر اڈا شیخن میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تفصیلات کے مطابق مدعی عنصر عباس نے تھانہ محمد والا میں مدرسے کے پرنسپل علامہ مظہر عباس نجفی کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
مدعی نے مقدمے میں کہا کہ اس کا 14 سالہ بچہ جامعہ امام العصر میں زیر تعلیم تھا جسے وہاں مظہر عباس نے   زیادتی کا نشانہ بنایا۔
 چنیوٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مارچ 2021 میں پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم اس کی ویڈیوز اب وائرل ہوئیں۔
مقدمے میں جرم دفعہ 377 شامل کی گئی جس کے مطابق جو شخص کسی سے زیادتی کرے، اسے قید کی سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:زیادتی کیس۔مفتی عزیز الرحمان اور متاثرہ طالب علم کا میڈیکل۔اہم بات سامنے آگئی

ٹیگز: