زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Jul 23, 2026 | 19:45:PM
 زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)   ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کےلیے تفریحی اور سفری الاونسز میں اضافے کی منظوری