جج طارق لاشاری پر گولی چلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

Jul 23, 2026 | 17:59:PM
جج طارق لاشاری پر گولی چلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مستونگ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے  ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کو ہسپتال میں فون کر کے ان کی  مزاج پرسی کی۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی  نے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے  زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔   

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے  ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشری سے کہا کہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ آپ پر حملہ کرنے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔  حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔