نشئی کار پر چڑھ گیا، فیملی مدد کیلئے چیختی رہی ،لوگ ویڈیو بناتے رہے،ویڈیو وائرل

Jul 23, 2025 | 23:43:PM
نشئی کار پر چڑھ گیا، فیملی مدد کیلئے چیختی رہی ،لوگ ویڈیو بناتے رہے،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک خاندان کو اس وقت خوفناک آزمائش کا سامنا کرنا پڑا جب گانجے کے عادی نوجوان نےچلتی کار کو اچانک روکا اور اس پر چڑھ گیا۔ فیملی مدد کے لیے چیختی رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مصروف سڑک پر افراتفری پھیلانے والا واقعہ حیدرآبادکے علاقت موسا پیٹ میں پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق گانجے کے نشے میں دھت نوجوان نے ایک فیملی کی گاڑی کو اچانک روک دیا۔ پھر اس کی چھت پر چھلانگ لگا دی۔کار سوارخوفزدہ ہو گئے اور ان کو مدد کے لیے چیختے ہوئے سنا گیا۔ جس سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ جبکہ لوگوں کو  جو تماشائیوں کی طرح اپنے فون پر عجیب و غریب منظر ریکارڈ کرتے دیکھا گیا۔


اس خوفناک وائرل ویڈیو نے عوامی تحفظ کے خدشات کو جنم دیا۔پورے شہر میں فوٹیج تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور حیدرآباد میں گانجے سے متعلق عوامی پریشانیوں پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے اور یہ خطرناک اور غیر متوقع رویے کا باعث بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابوظہبی ،54 سالہ ڈاکٹر  ابوظہبی میں اپنےاپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی