سابق فیفا ریفری اور نیشنل فٹبالر احمد جان انتقال کرگئے

Jul 23, 2025 | 23:33:PM
 سابق فیفا ریفری اور نیشنل فٹبالر احمد جان انتقال کرگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق فیفا ریفری، نیشنل فٹ بالر اور منیجر کے ایم سی فٹ بال سٹیڈیم احمد جان انتقال کرگئے، احمد جان طویل علالت کے بعد بدھ کی دوپہر  انتقال کرگئے۔

 مرحوم کی نماز جنازہ کے ایم سی فٹ بال سٹیڈیم میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سابق انٹرنیشنل، نیشنل فٹ بالرز، سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹریز سمیت ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور کلبز کے عہدیداران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

احمد جان کی عمر تقریباً 75سال تھی، انہوں نے بحیثیت گول کیپر قدیم فٹبال کلب مکران اسپورٹس اولڈ گولی مار گٹر باغچہ ڈسٹرکٹ ویسٹ سے آغاز کیا۔ بعد میں وہ کے ایم سی فٹبال ٹیم سے وابستہ ہوگئے، فٹبال ٹیم سے الگ ہونے کے بعد ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی