کراچی:بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے 2 بچے جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کراچی میں بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے 2 بچے دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔
2 بچوں کے انتقال پر والدین غم و شدت سے نڈھال ہوگئے، بچوں کے ماموں نے بتایا کہ انتقال کرنے والے بچوں کی تھوڑی دیر میں تدفین کریں گے۔
گزشتہ روز نجی اسپتال میں بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
کراچی میں خاتون کے ہاں آپریشن کے ذریعے 3 لڑکیاں اور 2 لڑکے پیدا ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی