شادی سے قبل سچن ٹنڈولکر سے تعلقات؟ ماضی کی اداکارہ نے ساری کہانی بیان کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بھارتی اداکارہ شلپا شروڈکر نے سابق لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اپنے تعلق کی خبروں سے متعلق حقیقت بیان کر دی۔
ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب میں 1991 میں فلم 'ہم' میں کام کر رہی تھی تو اس وقت میری ملاقات سچن ٹنڈولکر سے ہوئی تھی، اُن کا کزن اور ٹنڈولکر ایک ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے اور اسی وجہ سے میری ٹنڈولکر سے ملاقات ہو گئی تھی۔
شلپا شروڈکر نے یہ بھی بتایا کہ مجھ سے ملاقات سے قبل ہی سچن اپنی اہلیہ انجلی کو دیکھ رہے تھے جس کا کسی کو علم نہیں تھا لیکن ہم سب جانتے تھے کیونکہ ہم دوست تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑے ملک سے پاکستان کیلئے اہم اعلان،ویزا فری انٹری مل گئی
بھارتی اداکارہ نے کرکٹر سے اپنے تعلق کی خبرکے حوالے سے مزید بتایا کہ چونکہ ایک اداکارہ ایک کرکٹر سے مل رہی ہے تو لوگوں کے لیے تعلق کے بارے میں کہنا آسان ہو گیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے شلپا شروڈکر کے ساتھ اپنے مبینہ تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کیونکہ دونوں ایک ہی مہاراشٹری پس منظر سے آئے تھے۔
انٹرویو میں سابق کرکٹر سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے بارے میں سب سے زیادہ احمقانہ بات کیا سنی ہے؟ اس کے جواب میں سچن ٹنڈولکر نے شلپا شروڈکر کے ساتھ اپنے مبینہ تعلق کے بارے میں کہا اور تعلقات کی خبروں کو سختی سے مسترد کیا۔
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر کی شادی انجلی ٹنڈولکر سے 24 مئی 1995 کوہوئی تھی اور جوڑے کے دو بچے سارہ ٹنڈولکر اور ارجن ٹنڈولکر ہیں۔