آپریشن تھیٹرز میں بجلی کابریک ڈاﺅن، پرنسپل سمز اور ایم ایس سروسز ہسپتال عہدوں سے فارغ

Jul 23, 2023 | 20:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاﺅن پر انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پرسمزکے پرنسپل او رایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو میٹنگ میں رپورٹ پیش کی گئی،اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری ٹو سی ایم بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پرسمزکے پرنسپل او رایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیاگیا،پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو فوری طورپر او ایس ڈی کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سروسز ہسپتال کے ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑاتھا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں 2رکنی کمیٹی قائم کی تھی،کمیٹی نے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی او رحالات کاجائزہ لیا۔
انکوائری کمیٹی نے سروسز ہسپتال میں بجلی کی بندش کے واقعہ پر نگران وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کی ،آپریشن تھیٹرز میں بجلی بند ہونے پر جنریٹر بھی آپریشنل نہیں تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے حکم اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر پرنسپل سمز اور ایم ایس کو محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا،فرائض میں غفلت برتنے پرسمزکے پرنسپل او رایم ایس سروسز ہسپتال کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر میں رپورٹ کرنے کا تحریری حکم جاری کیاگیا، پروفیسر ڈاکٹر زہرا خانم کو پرنسپل سمز کا 3 ماہ کیلئے اضافی چارج دے دیا گیا،پروفیسر ڈاکٹر زہرا خانم سے ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پرنسپل میڈیکل آفیسر،اور ایم ایس  میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد کو پرنسپل میڈیکل آفیسر سروسز ہسپتال اور ایم ایس سروسز ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی رہنما نے پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا