مریم نواز بیرون ملک طویل ملاقاتوں کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

Jul 23, 2023 | 09:31:AM
مریم نواز بیرون ملک طویل ملاقاتوں کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز شریف ایمریٹس کی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف عید  فیملی کے ساتھ گزارنے کیلئے لندن پہنچی تھیں ،مریم نواز شریف نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا،مریم نواز شریف نے عید والد نواز شریف کے ہمراہ لندن میں منائی اور اب وہ دبئی میں  کچھ سیاسی ملاقاتوں کے بعد  واپس وطن پہنچی ہیں ۔ 

لاہور ائیر پورٹ پر سابق ایم پی اے مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا،مریم نواز شریف ذاتی سیکیورٹی حصار میں ائیر پورٹ سے جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں ، لندن قیام کے دوران مریم نواز شریف نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی،مریم نواز شریف نے اپنے دورہ کے دوران والد کے ہمراہ اہم سیاسی ملاقاتیں  بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں:عاشورہ کے احترام میں پاکستان ریلوے کا 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

 واضح رہے کہ رات گئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی کل دوپہر دبئی پہنچے اور  سابق صدر آصف زرداری پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔