لیگی رہنما کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

Jul 23, 2022 | 21:52:PM
مسلم لیگ ن، رکن صوبائی اسمبلی، نااہلی ختم کرنے کی درخواست، سپریم کورٹ نے مسترد،
کیپشن: مسلم لیگ ن، پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔فیصلے میں بتایا گی کہ ن لیگی رکن کاشف چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، انہوں نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد نااہلی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں میں چیلنج نہیں ہو سکتا، ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے پر سپریم کورٹ میں اپیل کا کوئی میرٹ نہیں بنتا۔فیصلے کے مطابق کاشف چودھری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا اور ہدایت کی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کاشف چودھری کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے شہباز حکومت سے بڑا شکوہ کردیا