عمرہ زائرین کو کب سے پرمٹ جاری کئے جائینگے؟ سعودی نائب وزیرکا اہم بیان 

Jul 23, 2021 | 23:57:PM
عمرہ زائرین کو کب سے پرمٹ جاری کئے جائینگے؟ سعودی نائب وزیرکا اہم بیان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی نائب وزیر حج و عمرہ نے کہاہے کہ عمرہ زائرین کیلئے اتوار سے عمرہ پرمٹ جاری کئے جائیں گے، سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری عمرہ پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمرہ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا موبائل ایپ سے جاری ہونگے،ان کاکہناتھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو عمرہ پرمٹ جاری کئے جائیں گے، زائرین کو کوویڈ19 کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، سعودی نائب وزیر نے کہاکہ کورونا سے بچاو¿ کیلئے ویکسین لگوانے والوں کو ہی عمرہ پرمٹ جاری ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت 6ماہ سے پہلے ختم ہو سکتی ہے، پینٹاگون