گڑھی دوپٹہ:انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی 

Jul 23, 2021 | 21:00:PM
گڑھی دوپٹہ:انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ریلی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماعارف مغل سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ میں پی ٹی آئی رہنما عارف مغل کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں عارف مغل کا بیٹا بھی شامل ہے،عارف مغل کوزخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ،ذرائع کاکہناہے کہ عارف مغل کوسرپرگولی لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف نہ ملا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔۔نور مقدم کے والد کی دھمکی