داسو بس حادثہ:  چینی باشندوں کی میتیں ائیر پورٹ منتقل،سلامی دی جائیگی

Jul 23, 2021 | 12:31:PM
داسو بس حادثہ:  چینی باشندوں کی میتیں ائیر پورٹ منتقل،سلامی دی جائیگی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چینی باشندوں کی ڈیڈ باڈیز کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے،میتوں کو چین روانہ کیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق داسو بس واقعہ میں ہلاک ہونے والے 9 چائیز کو داسو سے اسلام آباد آئیر پورٹ پر لایا گیا ہےچین کی خصوصی پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچے گی، چین کے سفیر اسلام آباد ائیر پورٹ پر میتوں کو رخصت کریں گے۔چین کی خصوصی پرواز کے ذریعے میتوں کو آڑھائی بجے روانہ کیا جائے گا،  چینی باشندوں کی میتوں کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر سلامی دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیا آج بھی بارش ۔۔؟۔۔ جانئے موسم کا حال