ملتان پولیس کی آتشبازی کا سامان فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان پولیس کی آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سی پی او صادق علی نے پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آتشبازی فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 33 لاکھ روپے مالیت کا آتشبازی کا سامان برآمد کر لیا۔
سی پی او نے بتایا کہ برآمد ہونے والے سامان میں چائنہ پٹاخہ 15 ہزار ڈبی، انار آتشی 35 ہزار، چکری انار 25ہزار، چاکلیٹ بمب چھوٹا بڑا 25 ہزار، پھول جڑی 1500ڈبیاں شامل ہیں۔
شُرلی راکٹ 2000ڈبیاں، شہنائی نالی 1500، چھوٹا بمب انار 15ہزار اور بوتل بمب 15ہزار برآمد کر لیے گئے، گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید ، نعمان رضا اور صابر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان آتش بازی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود3 بلز منظور