تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی

Jan 23, 2026 | 10:08:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی اور8 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
کراچی سے جدہ، دبئی، لاہور اور اسلام آباد جانےوالی غیر ملکی و مقامی ایئرلائنز کی پروازیں متاثرہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانےوالی فلائے ناس کی پرواز ایلس وائے638 ،کراچی سے دبئی جانےوالی ا یئربلیو کی پرواز پی اے 110اورکراچی سے لاہورجانےوالی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143،145شامل ہیں۔
کراچی سے لاہورجانےوالی ا یئربلیو کی پرواز پی اے 404،کراچی سے اسلام آباد جانےوالی ا یئربلیو کی پرواز پی اے 200،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 123 اورکراچی سے اسلام آبادجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370بھی منسوخ ہوگئی۔

پروازیں متاثرہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔