چونیاں :باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کرالٹ گئی،4افراد جاں بحق

Jan 23, 2026 | 10:02:AM
 چونیاں :باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کرالٹ گئی،4افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک محمد اکمل )چونیاں میں چھانگا مانگا روڈ پر شادی سے واپسی پر باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کرالٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں شامل افراد کا تعلق پتوکی اور لاہور سے ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ملک رحمت بھی شامل تھا،  ملک رحمت کی شادی 9 فروری کو ہونی تھی۔
 ملک رحمت گزشتہ ایک ہفتہ قبل شادی کے سلسلہ میں دبئی سے پاکستان پہنچا تھا، ملک رحمت کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور طبی امداد جاری ہے، حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ روڈ پر محتاط رہیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ،شی جن پنگ ملاقات، عالمی تعلقات میں بہتری یا بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی