ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح طور پر کہا ہے کہ ووٹر کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق جو خبریں پھیل رہی ہیں وہ بنیاد ہی نہیں رکھتیں۔
احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ایسی کوئی قانون سازی زیرِ غور نہیں اور نہ ہی حکومت نے اس بارے میں کوئی بل تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے اور ان کے سیاسی حقوق سے کسی قسم کی محرومی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، احسن اقبال نے اس تاثر کو غلط فہمی اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم قرار دیا ہے۔
Reports of increasing voters age from 18 years to 25 years are baseless. There is no such legislation under consideration. pic.twitter.com/IbXQSbFo77
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 22, 2026
واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا اور کچھ حلقوں میں ووٹنگ کی عمر بڑھانے کے حوالے سے بحث چل رہی تھی، مگر حکومت نے صراحت کے ساتھ مسترد کر دیا ہے کہ 18 سال کی عمر رکھنے والے نوجوان ووٹ دینے کے حق سے محروم نہیں کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان دہشت گردی کی تمام صورتوں میں شدید مذمت کرتا ہے:عثمان جدون