غربت سے تنگ شخص کی بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی، پولیس سرجن نے حقائق بیان کر دیئے

Jan 23, 2024 | 00:24:AM
غربت سے تنگ شخص کی بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی، پولیس سرجن نے حقائق بیان کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران منہاس) کراچی میں وائرلیس گیٹ کے قریب پانچ ہلاکتوں کا معاملہ، پولیس سرجن نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کر دی۔

کراچی پولیس کی سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والی ندا (ملزم احسن کی بیوی) کے سر پر گولی لگی، 6 سالہ جبرائیل کو سر اور دائیں بازو میں دو گولیاں لگیں، 4 سالہ میکائیل کو سر اور بائیں ٹانگ پر دو گولیاں لگیں، 2 سالہ ام ہانی کو سر پے گولی ماری گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی، بچوں کے قاتل اورخودکشی کرنے والے نے لیب ٹاپ میں کیا محفوظ کیا؟ دیکھ کر پولیس والے بھی سکتے میں آ گئے

پولیس سرجن کا مزید کہنا ہے کہ چاروں افراد کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی، احسن نامی شخص کی موت گلا گھٹنے سے واقع ہوئی، جاں بحق افراد کے جسم کے مختلف اعضاء کے نمونے لے لیے گئے ہیں، نمونے جمع کرکے فرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔