زندگی میں نہیں لیکن مر کر ایک ہو گئے

Jan 23, 2023 | 16:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گزشتہ برس گجرات کے ضلع تاپی کے ایک گھرانے میں شادی کیلئے والدین کی مخالفت کے بعد لڑکی اور لڑکے کی خودکشی کا واقعہ دیکھنے میں آیا تھا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کرنیوالے جوڑے کے مجسموں کی شادی کرادی گئی۔دنیا بھر میں بچوں کی پسند  پر  والدین کا  شادی سے انکار بھی خودکشی کے واقعات میں اضافہ کردیتا ہے اور ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی گجرات میں پیش آیا لیکن خودکشی کے واقعے کے بعد لڑکا لڑکی کی والدین نے ایک انوکھا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس گجرات کے ضلع تاپی کے ایک گھرانے میں شادی کیلئے والدین کی مخالفت  کے بعد  لڑکی اور لڑکے کی خودکشی کا واقعہ دیکھنے میں آیا تھا۔بچوں کی خودکشی پر والدین کو  اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اپنی اس تڑپ کو کم کرنے کیلئے  والدین نے بچوں کی خودکشی کے ایک سال بعد ان کے مجسمے بنا کر ان کی شادی کروائی۔

بھارتی میڈیا پر  اس انوکھی اور مجسموں کی شادی کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں پنڈت کو لڑکی اور لڑکوں کے عروسی مجسموں کی شادی کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  گزشتہ برس تاپی کے رہائشی گنیش اور رنجنا پدوی ایک دوسرے سے شادی کے خواہش مند تھے تاہم والدین کے انکار نے دونوں کی خواہش کو  ناممکن بناڈالا.

یہ بھی پڑھیں:اتھیا اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک

بعد ازاں گھروالوں کے طعنے اور بدسلوکی پر لڑکی اور لڑکے نے درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔