’جھومے جو پٹھان‘ پر پاکستانی اداکار کے رقص کی ویڈیو وائرل

Jan 23, 2023 | 14:10:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’جھومے جو پٹھان‘ پر پاکستانی اداکار کے رقص کی ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حماد شعیب جنہیں ڈانس کرنے کا بہت شوق ہے اور وہ اکثر ہی اپنی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند بھی کی جاتی ہیں۔ان کی بھارتی فلم ’پٹھان‘ کے گانے’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہیں اس ویڈیو میں شادی کی تقریب کے دوران حال ہی میں ریلیز ہونے والے شاہ رخ خان کے مشہور گانے’جھومے جو پٹھان‘ پرڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دل سے ڈانس کریں اور اپنے جذبے کواُبھرنے دیں۔

حماد شعیب کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کے زبردست ڈانس کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو بھی اداکار کا ڈانس بہت پسند آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛مشن مجنوں رشمیکا مندنا کے فلمی کیرئیر میں اہم کیوں؟

ایک صارف نے تو کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے یہ تک لکھا دیا کہ’آپ نے تو شاہ رخ خان سے بھی زیادہ اچھا ڈانس کیا ہے فلم میں ان کی جگہ آپ کو ہونا چاہیئے تھا‘۔