وزیراعظم کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر سید محسن رضا نقوی کو مبارکباد

Jan 23, 2023 | 10:43:AM
وزیراعظم نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر سید محسن رضا نقوی کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وزیراعظم نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر سید محسن رضا نقوی کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہونگے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہونگے، امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

ادھر محسن نقوی کو وزیراعلی بنانے سے متعلق سوال پر سلمان شہباز نے کہا کہ وہ بڑے اچھے اور اصول پسند انسان ہیں۔