پریانکا کو کتنے بچوں کی خواہش۔۔ کزن نے انکشاف کر دیا

Jan 23, 2022 | 19:38:PM
چوپڑا۔بچے۔کزن۔میرا چوپڑا۔خواہش
کیپشن: پریانکا چوپڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کو شروع سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ میرا چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ اداکارہ بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس دو روز قبل والدین بنے ہیں جس کی تصدیق اداکار جوڑی کی جانب سے آفیشیل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر کی گئی ہے۔میرا چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو پریانکا کی زیادہ بچوں کی خواہش سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں پریانکا کی زندگی کے اس نئے سفر پر ان کے لئے بے حد خوش ہوں، وہ اپنی بچی کے لئے ایک سپر ماں بننے جا رہی ہیں۔میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ پریانکانے اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ماں بننا پریانکا کی طاقت میں ایک طرح کا اضافہ ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس بچے کے والدین بن گئے