گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ 

Jan 23, 2021 | 23:28:PM
گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کمپنی بلاگ کے مطابق آئندہ چند دنوں میں یہ تبدیلیاں متعارف کروادی جائیں گی۔ ان تبدیلیوں میں زیادہ بڑا اور نمایاں ٹیکسٹ شامل کیا جائے گا جس سے سرچ آسان اور پہلے سے زیادہ تیز ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ سرچ کے نتائج اسکرین پر واضح نظر آیا کریں گے۔
علاوہ ازیں گوگل نے اراداہ ظاہر کیا ہے کہ سرچ کے نتائج میں اہم معلومات کو نمایاں کرنے اورغیر ضروری معلومات کو کم سے کم کرنے کے لئے بھی ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ گوگل کی موبائل سرچ کی ڈیزائنر ایلین شینگ نے کہا ہے کہ ہم گوگل سرچ کو استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کیلئے ایک قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں تاکہ ان کے مطلوبہ نتائج تک رسائی مزید تیز اور آسان ہوجائے۔

ایلین کا کہنا ہے کہ گوگل سرچ وقت کے ساتھ ارتقا پذیر رہا ہے اس لئے ڈیزائن میں تبدیلی ایک پیچیدہ مرحلہ ہوگا۔ ہمیں صرف ویب پر موجود معلومات ہی کو منظم نہیں کرنا بلکہ تمام دنیا کی معلومات کو منظم کرنا ہے۔